نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں قیادت کی سطح پرمذاکرات کے اہم نکات پر ابتدائی بات چیت کی گئی۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتِ حال، دو طرفہ تجارت، رابطوں اور توانائی کے تعاون پر بات چیت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے مستقل میکنزم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی و سیکیورٹی تعاون اور عوامی رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔