• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔

اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید