• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جان سے گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

رحیم یار خان میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد آگ بھڑک اٹھنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سانگلہ روڈ پر موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ملتان برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر پیٹرول کا کین پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

قومی خبریں سے مزید