• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: صنعتوں کا زہریلا فضلہ نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر پابندی عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں صنعتوں سے نکلنے والے زہریلے کچرے اور مواد کو نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہڈیارہ ڈرین کی صفائی کی ڈیڈ لائن 10 اگست مقرر کردی گئی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے صنعتوں کو بلا سود قرضے دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 10 اگست کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ 

قومی خبریں سے مزید