• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، بڑی پابندیاں عائد

بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ میں اسلحے کی نمائش اور استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس دوران خواتین اور بچوں کے سوا موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، اس دوران 5 سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کےلیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید