• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(فائل فوٹو)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔  

لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔  

وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس سے سیکیورٹی کیلئے اشتراک کار کی ہدایت کی۔ پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سیکیورٹی بہتر بنانے اور سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ریویو کرنے کی ہدایت کی گئی۔  

راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کے احکامات بھی دیے گئے۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کیلئے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہری اپنے ارد گرد مشکوک، مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید