• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شاہ لطیف تھانے کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔

شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔

شاہ لطیف پولیس کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے شخص کو گولی تھانے کے باہر لگی، جبکہ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گولی تھانے کے اندر لگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، پرائیویٹ افراد عاطف اور شہباز نامعلوم شخص کو تھانے لائے۔ 

عاطف کے ہاتھ میں پستول تھا، لیکن دروازے پر تعینات کسی اہلکار نے اسے مسلح ہوکر تھانے میں داخل ہونے سے نہیں روکا۔

ذرائع کے مطابق تھانے کے اندر عاطف اور شہباز کا نامعلوم شخص سے جھگڑا ہوا، اس دوران عاطف کی پستول سے گولی چل گئی جو اس شخص کو لگی،  جاں بحق شخص سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی شناخت ہوسکی ہے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ گولی چلانے والا عاطف ماضی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ پارٹی چلا چکا ہے۔ 

پولیس نے عاطف اور شہباز کو حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر نامعلوم شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لاکر قتل کیا۔

قومی خبریں سے مزید