بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر اتراکشی کے قریب دھرالی گاؤں میں پہاڑ سے آنے والا ریلا کئی گھر، ہوٹل اور دکانیں بہا لے گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریلے کے بعد 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست اتراکھنڈ میں 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔