• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

فون پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

سربراہ جے یو آئی نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع 2 اگست کو انتقال کر گئے۔

قومی خبریں سے مزید