• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی احتجاجی واک، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک لیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس  نے اتنباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ہی واپس بلڈنگ میں آگئے، پی ٹی آئی اراکین میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی خیل اور دیگر رہنما موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید