• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو قید ہونا چاہیے جنہوں نے گاڑیاں چوری کیں: عمر ایوب

عمر ایوب—فائل فوٹو
عمر ایوب—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو قید ہونا چاہیے جنہوں نے گاڑیاں چوری کیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سینیٹ کو غیر قانونی طور پر نااہل کیا گیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بوگس کیسز میں ہمیں 10، 10 سال سزا ہوئی، پہلے عدالت نے قرار دیا تھا کہ یہ گواہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے طریقہ کار پر عمل کیے بغیر مجھے نااہل کر دیا، خیبر پختونخوا میں اپوزیشن پارٹیاں خیراتی پارٹیاں ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا، سیکریٹری نے فون کر کے 2 بجے بلوایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹری کو کہا کہ میرے خلاف وارنٹِ گرفتاری نہیں آ سکتا۔

قومی خبریں سے مزید