• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کیلئے شعور بیدار کرنے کیلئے پروگرام

سکھر(بیورو رپورٹ)ٹیڈ ایکس ،آئی بی اے اور جیو نیوز کے اشتراک سے طلباء و طالبات میں تعلیمی میدان سمیت دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کا شعور بیدار کرنے کیلئے بینگ ڈیفرنٹ کے عنوان سے سکھر آئی بی اے میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ سکھر آئی بی اے میں منعقدہ پروگرام میں معروف اینکر پرسن سید طلعت حسین،سماہر تعلیم مہتاب اکبر راشدی، سینئرصحافی جامی چانڈیو سمیت ملک بھر سے دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں طلبا و طالبات کو انسانی ارتقا سے لیکرفلسفہ ، مقاصد اور کامیاب زندگی کے بارے میں آگاہی دی۔ ”جیو نیوز “کے معروف اینکر پرسن طلعت حسین ، مہتاب اکبر راشدی، جامی چانڈیو سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ مختلف لوگوں کی طرف سے وہ باتیں سننے کو ملیں جو عمومًاسننے کو نہیں ملتیں کامیابی کی باتیں، سوچ کی باتیں، پاکستان میں کتنا اچھا کام ہورہا ہے اور پاکستان میں کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر آدمی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کچھ ایسا کر جائے کہ وہ دوسروں سے الگ دکھے،ان کی باتیں، زندگی کا نچوڑ وہ سب طلباء کیلئے مشعل راہ بن سکتی ہیں بلکہ ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا کہ نئی نسل اسے کیسے دیکھتی ہے۔ڈائریکٹر آئی بی اے نثا راحمد صدیقی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اکثر طلباء دیہی علاقوں سے آتے ہیں۔ ایجویکشن گلوبل ہوگئی ہے،مقصد ہمارے بچوں کو ایکسپوزر دیا جائے تاکہ بچوں کو اور شوق پیدا ہوگا ان کی معلومات بڑھے گی ۔پروگرام میں صوفی ازم کو فروغ دینے کیلئے شاہ عبد الطیف بھٹائی، سچل سرمست اور جویو فقیر کے کلام بھی پیش کیے گئے جنہیں سن کر حاضرین محفل خوب محضوض ہوئے ۔پروگرام میں طلباء و طالبات کی جانب سے معروف اینکر پرسن سید طلعت حسین سمیت دیگر مہمانوں سے سوال و جواب بھی کیے گئے آخر میں مہمانوں میں شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔ 
تازہ ترین