• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل، گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔

گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران 1 دن میں 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام سوا 4 بجے، دوسرا میچ رات سوا 9 بجے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید