• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: 8 سال تک جھونپڑی میں قائم اسکول کی نئی عمارت تیار

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

جامشورو کی تحصیل مانجھند میں پرائمری اسکول کی نئی عمارت نے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی خوش کردیا ہے۔

8 سال تک یہ اسکول ایک جھونپڑی میں قائم تھا جہاں بچے اور اساتذہ دونوں تھے لیکن بجلی، واش روم اور کوئی فرنیچر موجود نہیں تھا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں بچے خوشی خوشی پڑھائی کے لیے آتے ہیں۔

یہ عمارت بننے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اسکول کے لیے فرنیچر بھی دیا ہے۔

سات کمروں پر مشتمل اسکول کی نئی عمارت میں واش روم، پنکھے اور فرنیچر بھی ہے جبکہ کھیلنے کے لیے ایک کمپاونڈ بھی ہے۔

اس اسکول میں گاؤں کے 120 لڑکے اور لڑکیاں پڑھنے آتے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

دوسری جانب تحصیل مانجھند کی مجموعی بات کی جائے تو 199 اسکولوں میں سے 163 فعال ہیں باقی یا تو بند پڑے ہیں اور غیرفعال ہیں، تحصیل میں کُل 20 ہزار 149 بچے مختلف اسکولوں میں رجسٹرڈ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید