ایران کے صوبے کرمان میں ریل پٹری سے اتر گئی جس سے 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں ریل کے پٹری سے اترنے سے 30 افراد زخمی ہوگئے، تاہم کسی مسافر کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے اطلاعات نہیں ملیں۔
ایرانی حلال احمر کے سربراہ بابک محمودی نے بتایا کہ واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی ریلوے کے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیمز کے حادثے کے مقام پر بروقت پہنچنے سے حادثے میں زخمی افراد کو بروقت طبی امداد مہیا کردی گئی ہے۔