• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: آبی پائپ لائن منصوبہ 15 روز میں مکمل کیا جائے: سرفراز بگٹی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کا کہنا ہے کہ گوادر میں آبی پائپ لائن منصوبہ 15 روز میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے آبی قلت سے نمٹنے کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوا۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آبی منصوبے تیز اور تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت دی اور گوادر میں پانی کے بحران پر فوری و طویل المدتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین جی پی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کا واٹرسیلینیشن پلانٹ 3 لاکھ گیلن یومیہ کی سطح پر بحال کر دیا گیا۔ اگلے 3 دن میں پلانٹ کی استعداد 6 لاکھ گیلن یومیہ تک بڑھائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ گوادر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہرصورت حل کریں گے، یہ تاخیر برداشت نہیں۔ بجلی بندش کے دوران واٹر پلانٹ متبادل توانائی پر منتقل کرکے آبی ترسیل جاری رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ نے شادی کور ڈیم سے پانی کی ترسیل کے لیے ربط تیز کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ آبی پائپ لائن منصوبے 15 روز میں مکمل کیا جائے۔

قلت آب سے نمٹنے کے لیے چیئرمین جی پی اے کی سربراہی میں مختلف محکموں کے سربراہان پر مشتمل رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سی ایم سیکریٹریٹ کو پیشرفت رپورٹ ارسال کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید