• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارجیوں کی نقل وحرکت کا پتا لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

مارے گئے خوارجیوں کے قبضے سے  بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید