وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عبدالرحمٰن کانجو، سائرہ افضل تارڑ، احمد خان بھی موجود تھے۔
وزیر ِاعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفون پر تعزیت کی۔
بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو اور شیری رحمٰن بھی تعزیت کے لیے آئی تھیں۔