سکھر میں ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سکھر پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بااثر شخص دوستی کے لیے طالبہ کو پیغام بھیجتا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق مقدمے کے بعد بھائیوں کو دھمکیاں ملنے پر طالبہ اور اس کا خاندان صالح پٹ سے سکھر منتقل ہوگئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے میں طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں، 6 ملزمان ضمانت پر ہیں۔