• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق کا انعقاد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا، مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید