کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اظہار مذمت کیا ہے۔
ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی ٹکر سے بھائی بہن کی موت دلخراش واقعہ ہے، ڈمپر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کی غفلت سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حادثات روکنے کے لیے ڈمپرز پر کڑی پابندیاں اور سخت لائسنسنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔