• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن پانی کی ایک بوند نہیں چھین سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن یاد رکھے وہ پاکستان سے پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا ہے۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے پانی سے متعلق حرکت کی تو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 روز کی جنگ کے بعد ایک نیا پاکستان بن چکا ہے، پاکستانی افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، 4 رفال سمیت 6 بھارتی جنگی جہاز گرائے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارت کو وہ کاری ضرب لگائی کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا، بھارت کی فوجی طاقت کا غرور 10 مئی کو ڈبو دیا۔ افواج پاکستان سے شکست کھانے والا بھارت پاکستان کے حصے کا ایک بوند پانی نہیں چھین سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ بدلا، اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، زندگی کا ہر طبقہ تحریک پاکستان میں شامل تھا۔

قومی خبریں سے مزید