سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہماری فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا۔ پوری بھارتی عوام آج مودی پر تنقید کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات ختم کر کے ہمیں ایک قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس میں بلایا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہم صرف امن چاہتے ہیں، پاکستان ایک متحد قوم ہے ہمیں یہ پیغام دنیا کو دینا ہے۔