جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئی۔
ریلی گورنر ہاؤس کے اطراف مختلف سڑکوں سے ہوتے ہوئے گورنر ہاؤس پر ہی اختتام کو پہنچی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔
ریلی سے قبل گورنر سندھ نے عمان اور یو اے ای کے قونصل جنرلز کے ساتھ پرچم کشائی کی اور پاکستان کے 78 واں جشن آزادی کا کیک کاٹا۔