• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اہمیت کے دنوں پر پی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 14 اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پر پی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پر پی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔

خواجہ آصف کے مطابق اسد قیصر نے کہا وہ کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے ساز باز کا الزام لگاتی رہیں، اس سال 700 شہدا نے وطن پر جان قربان کی۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے نہ کوئی تعزیتی بیان دیا نہ کسی کے گھر جاکر تعزیت کی، بلکہ مخالفانہ بیان دیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی کلٹ کا حصہ ہیں جو نازک وقت پر اندرون پاکستان سالمیت پر حملہ کریں گے۔ کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخر پاکستان ہے۔

قومی خبریں سے مزید