• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 2 ہلاک، 31 زخمی

ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، کراچی میں رات 12 بجتے ہی مختلف علاقوں میں آتش بازی کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔

عزیز آباد بلاک 8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی اور کورنگی ساڑھے 3 میں ہوائی فائرنگ سے اسٹیفن نامی شخص ہلاک ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ کے قریب ہوائی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوئیں۔

پاپوش نگر، چاندنی چوک کےقریب ہوائی فائرنگ سے نصرت اللّٰہ زخمی ہوا جبکہ لیاری کلاکوٹ میں ہوائی فائرنگ سے رمیز نامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

لی مارکیٹ پان منڈی کےقریب ہوائی فائرنگ سےخرم نامی شخص  اور شریف آباد ایف سی ایریا میں ہوائی فائرنگ سے علی چاند نامی شخص زخمی ہوا جبکہ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب ہوائی فائرنگ سے وسیم زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں5، جناح اسپتال3، عباسی شہید اسپتال میں11 زخمی منتقل کیے، زخمیوں میں 15مرد، 2 خواتین، ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابھی تک شہر قائد میں ہوائی فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید