وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ہماری آزادی شہیدوں کے خون کی امانت ہے۔
یوم آزادی پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بےمثال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کے بعد آزاد وطن حاصل کیا۔
ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔