چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم اپنی اپنی فیلڈ میں بھرپور کام کریں گے تاکہ اس ملک کا وقار بڑھتا جائے۔
یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ و دیگر ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے بھی لگائے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے 78 واں یوم آزادی نصیب کیا، یوم آزادی کا موقع آزاد قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت قوم اور ملک کی بے لوث خدمت سے ہوتی ہے، تمام افواج، جمہوری ادارے مستحکم ہیں، ہم آئینی اداروں کی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں۔