• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اللّٰہ کی نعمت ہے، جسکی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے: محسن نقوی

محسن نقوی — فائل فوٹو
محسن نقوی — فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جس کی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے۔

انہوں نے بانی پاکستان کے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا۔ پاکستان کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خون، آنسو اور شہادتیں وہ قیمت تھی جو آزادی کے لیے ادا کی گئی، آج کا پاکستان انہی قربانیوں کی بنیاد پر قائم ہے۔ آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں کی بیش قیمت قربانیوں کو سلام، وطن کے امن و دفاع کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

قومی خبریں سے مزید