میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور مودی سرکار نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی قوم نے متحد ہو کر مودی کو کرارا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ بہادر افواج کے ساتھ ساتھ ایک ایک شخص نے اتحاد کا مظاہرہ کیا، دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو پاکستانی قوم کو روک سکے۔