• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے سندھ میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید