مٹیاری میں قومی شاہراہ پر دینار شاخ کے مقام پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تینوں لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
اسکردو میں موسلا دھار بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پالیسیوں کا عدم تسلسل ہی ہماری معاشی رکاوٹ رہا ہے،
مانسہرہ سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں طغیانی کے بعد سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
کراچی میں منوڑہ پوائنٹ کے قریب سمندر میں 2 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے معاملے پر اعلیٰ ججوں میں اختلافات کی دستاویزات پبلک کر دی گئیں۔
شکرگڑھ میں نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ ایریگیشن کے مطابق نالہ بئیں میں 5100 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، نالہ ڈیک میں 10300 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، میئر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان میجر زیاد سلیم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا سیکریٹریٹ پشاور میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا جشن آزادی اور معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جامعہ نعیمیہ لاہور میں معرکۂ حق و یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، باغ کے برساتی نالے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی، مقامی لوگوں نے کار میں سوار چاروں سیاحوں کو بچا لیا۔