• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ایڈکشن ٹریٹمنٹ سینٹرکے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

کوئٹہ (پ ر) ماڈل ایڈکشن ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلیٹیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (MATRRC) کوئٹہ میں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش اور قومی جذبے کے تحت منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ مریضوں میں حب الوطنی اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے ۔ پروگرام میں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقاریر،ملی نغمےکرکٹ میچ،رسہ کشی ،لوڈوکے مقابلے، کیرم بورڈکے مقابلے ہوئے، اس موقع پر پروگرام منیجر کرنل (ر) بہادر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سمیت دیگر قومی ہیروز کی جدوجہد سے سبق لینے پر زور دیا۔ انہوں نے مریضوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عہد کریں کہ مستقبل میں نشہ آور اشیاء سے مکمل پرہیز کریں گے اور ایک مثبت و صحت مند زندگی گزاریں گے۔