• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم سے امریکی صدر کی نیویارک میں ملاقات

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ عشائیہ پر ملاقات کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کی عشائیے پر ملاقات ہوئی جس میں نائب صدر جے ڈی وینس سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور صدر دیگر اعلیٰ مشیران بھی شامل تھے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس عشائیہ کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اس ملاقات سے قبل قطری وزیرِ اعظم نے جمعے کو وائٹ ہاؤس میں نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید