• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی محمد نورزئی کیجانب سے جشن آزادی ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ان کے دفتر سبزل روڈ سے قاسم خان ، عبدالحنان اور حافظ محمد اسلم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینر اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اسمبلی کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی ، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم کے سایہ تلے ایک ہے ایک رہے گی۔