• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرط ……

یہ تین دوستوں کی کہانی ہے۔

تینوں میں پہلی پوزیشن کیلئے شرط لگی تھی۔

یوں تو سب ہی لائق فائق تھے، مگر زین سب سے قابل تھا۔

ٹیچر جب بھی کوئی سوال کرتے، زین سب سے پہلے جواب دیتا۔

رزلٹ سے ایک رات قبل تینوں ایک ریسٹورنٹ میں ملے۔

مستقبل کے منصوبے بنائے، ہنسی مذاق کیا،

شرطیں لگائیں، اور اپنے گھروں کو رخصت ہوگئے۔

اگلی صبح رزلٹ کا اعلان ہوا۔ زین نے شرط جیت لی۔

مگر جب پہلی پوزیشن کیلئےاسکا نام پکارا گیا،

تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اسکی نشست خالی تھی۔

زین گزشتہ رات گھر لوٹتے ہوئے…

ایک بے قابو ٹرک کا شکار ہوگیا تھا۔

تازہ ترین