ہنگول کے قریب سمندر میں 100 کے قریب ’اسپنر ڈولفنز‘ کا بڑا غول دیکھا گیا ہے۔
ڈولفنز کی کشتی کے ساتھ کھیلنے اور تیراکی کی خوبصورت ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ڈولفنز کی موجودگی صحت مند سمندری حیات کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپنر ڈولفن پاکستان کے سمندری حدود میں پائی جانے والی سب سے اہم اور غالب نسل ہے۔
معظم خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ڈولفنز کا نظر آنا سمندری ماحولیات میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔