اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جدید، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں دوگنی کریں۔
انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی مشن میں جشن آزادی تقریب سے خطاب میں کہی، اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔
تقریب سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان نے "معرکۂ حق" اور "بنیان المرصوص" میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مئی میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ یہ کامیابی صرف عسکری میدان تک محدود نہیں بلکہ سفارتکاری اور ابلاغ کے محاذ پر بھی ایک بھرپور کامیابی ہے، جس نے قومی سلامتی کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت پر قوم کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔