نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ڈیٹا جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات سیلاب اور بجلی گرنے سے ہوئیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں 10 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث اب تک ملک میں 325 افراد جاں بحق جبکہ 743 زخمی ہیں، اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 164 افراد جاں بحق جبکہ 582 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 72 افراد جاں بحق جبکہ91 زخمی ہوئے، سندھ میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے اور بلوچستان میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 9 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جاں بحق ہونےوالوں میں 123مرد، 60 خواتین اور 142بچےشامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 288 مرد،211 خواتین اور 244 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 1782مکانات کو نقصان پہنچا اور 434 مویشی ہلاک ہوئے۔