اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیل جاری کردی ہے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں11 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 8 اگست تک 19 اعشاریہ 496 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 اعشاریہ 13 کروڑ ڈالرکے اضافے سے 14 اعشاریہ 243 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 اعشاریہ 02 کروڑ ڈالرز کی کمی کے بعد 5 اعشاریہ 253 ارب ڈالر ہیں۔