• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد ,علی الصبح بارش گھروں میں موجود انڈر گرائونڈز ٹینکس گندے پانی سے بھر گئے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت  مضافات  میں منگل کی علی الصبح بارش ہوئی ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی  جس سے راولپنڈی کینٹ کے بعض نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ، نالوں میں پانی کی سطح بلند رہی ،لین فور پشاور روڈ کی گلی نمبر دو سے گزرنے والے نالے کے قریبی گھروں میں پانی داخل ہو گیا جس سے گھروں میں موجود انڈر گرائونڈز ٹینکس گندے پانی سے بھر گئے ، راولپنڈی کینٹ بورڈ کے عملہ کی دن بھر دوڑیں لگی رہیں ، ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ڈاکٹر صائمہ شاہ نے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے کینٹ حکام کا اجلاس بھی طلب کیا جس میں انہیں صورتحال سے آگاہ کیا گیا ، کینٹ کی شاہراہیں موسلا دھار بارش کی وجہ سے تالاب کی شکل اختیار کر گئیں ، کینٹ کے بازاروں کی نالیوں پر دکانداروں کی طرف سے پختہ  تھڑے تعمیر کرنے کے بعد نالیوں کا گندا پانی روڈز پر بہتا رہا جبکہ بعض سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ، کینٹ کے بعض نالوں کے گرد قائم دیواریں بھی گر گئی ہیں ، راول روڈ ، جہلم روڈ سمیت بعض دیگر شاہراہوں پر پانی بہتا رہا۔
تازہ ترین