• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال؟

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے استقبال کے دوران طاقت کا اظہار کیا یا نہیں؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریڈ کارپٹ پر امریکی اور روسی صدر موجود تھے کہ اس دوران امریکی جنگی طیارے روسی صدر کے سر کے اوپر سے گزرے۔

عام طور پر ایسا مہمان نوازی اور عزت دینے کا اظہار سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر حیران کُن بات یہ تھی کہ ان امریکی طیاروں میں بی ٹو اسٹیلتھ بمبار (B-2 stealth bomber ) طیارہ بھی تھا۔

سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اہم ترین شخصیات کی ملاقات کے مواقع پر ایسا عام سی بات ہے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنا طاقت کا مظاہرہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں کا ہی استعمال کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید