• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئی

تصویر بشکریہ اے پی
تصویر بشکریہ اے پی

خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 321 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔

بونیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 184 جبکہ 23 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ 63 گھروں کو جزوی اور 11 گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں۔

بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سوات بھر میں مجموعی طور پر 20 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع بھر میں 2071 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید