• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئی ایم ایف کی جگہ 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھائے: گوہر اعجاز

گوہر اعجاز—فائل فوٹو
گوہر اعجاز—فائل فوٹو

چیئرمین اکنامک پالیسی بزنس ڈیولپمنٹ بورڈ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بلین ڈالرز ملکیتی 40 امیر ترین شخصیات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پبلک اورپرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے یہی لوگ ہیں۔

سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے بجائے ان لوگوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، یہی لوگ اربوں کا ٹیکس اور عوام کو روزگار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان لوگوں کا ایک ہاتھ باندھ رکھا ہے یہ پھر بھی کاروبار کر رہے ہیں، یہی لوگ ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار لا سکتے ہیں۔

چیئرمین اکنامک پالیسی بزنس ڈیولپمنٹ بورڈ گوہر اعجاز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت بیرونِ ملک دوروں پر وزراء اور سیکریٹریز کے بجائے ان افراد کو ساتھ لے کر جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید