• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 8 میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کی شناخت ادیبہ کے نام سے ہوئی، جو منی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔ 

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اور ٹرک کو تھانے منتقل کردیا، مقدمہ درج کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید