کراچی میں سائٹ باچا خان چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
شہریوں نے ٹرک ڈرائیور حمزہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موٹرسائیکل سے گری اور ٹرک کی زد میں آگئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں۔