• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے تین روزہ سرکاری دورے (17 تا 19 اگست 2025) پر برطانیہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

دورہ برطانیہ کے دوران ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔

اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس دورے کے دوران برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری رہنما اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے بھی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں سینیٹر اسحاق ڈار پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پائلٹ پراجیکٹ اور امی پاس (IMPASS) کے تحت ون ونڈو آپریشن کا افتتاح بھی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید