• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی غفلت سے عوام کو سیلاب کی بروقت اطلاع نہ مل سکی: اسد قیصر

اسد قیصر—فائل فوٹو
اسد قیصر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت سے عوام کو سیلابی صورتِ حال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کے لیے فنڈنگ کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزرنے کے باوجود حکومت اس کا ٹینڈر پراسس مکمل نہ کر سکی، اسی غفلت سے عوام کو سیلابی صورتِ حال کی بر وقت اطلاع نہ مل سکی۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے عوام کو جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا، 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالرز امداد ملی، افسوس یہ امداد مستحقین تک نہیں پہنچائی گئی۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا ہے کہ بیرونی امداد مستحقین تک کیوں نہ پہنچ سکی؟ اس پر پارلیمنٹ میں بات کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید