• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینے کے احکامات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025ء پر مشاورتی عمل جاری ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کی معیاد 30 جون کی ختم ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی 21 اگست کو یو اے ای روانگی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025ء میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تبدیلی ڈی کیٹیگری میں ہونے کا امکان ہے، کئی کھلاڑیوں کی چھٹی یقینی ہے جبکہ کئی نئے کھلاڑی جگہ بنائیں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کوچز، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس کی سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید