• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھارت اور پاکستان کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے: مارکو روبیو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’این بی سی‘ نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برقرار رکھنا آسان نہیں، یہ ہمیشہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتا ہے کیونکہ سیز فائر معاہدہ بہت جلد ٹوٹ جاتا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا روزانہ مختلف علاقوں جیسے پاکستان اور بھارت، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالات پر نظر رکھتا ہے تاکہ جنگ بندی قائم رکھی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی تب ہی ممکن ہے جب دونوں فریق آپس میں لڑائی روکنے پر رضا مند ہوں۔

یوکرین اور روس کے حوالے سے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ جنگ بندی بہت تیزی سے ٹوٹ سکتی ہے، خاص طور پر یوکرین کی جنگ کے بعد جو ساڑھے تین سال سے جاری ہے۔ روس نے ابھی تک ایسا اتفاق نہیں کیا ہے، جنگ بندی کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک امن معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ ابھی کوئی جنگ نہ ہو اور مستقبل میں بھی کوئی جنگ نہ ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید